چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی آدھی ٹیم دوسری اننگز میں 43 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں۔
کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔
بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کی پاکستان پر مجموعی برتری 90 رنز ہو گئی ہے۔