سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن میلبرن میں اپنے بیٹے جیکسن کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت شین وارن جو موٹر سائیکل چلا رہے تھے اس کا وزن 300 کلوگرام تھا اور حادثے کے بعد موٹر سائیکل سابق کرکٹر کو گھسیٹتے ہوئے تقریباً 15 میٹر دور تک ساتھ لیکر گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن کو ٹانگوں اور ٹخنوں اور کولہوں پر زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے شین وارن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔