بلدیہ عظمی کراچی نے برجز، شاہراہوں اور انڈربائ پاسز کو اشتہارات میں ڈھانپنے کی حکمت عملی تیار کر لی،

بلدیہ عظمی کراچی نے برجز، شاہراہوں اور انڈربائی پاسز کو اشتہارات میں ڈھانپنے کی حکمت عملی تیار کر لی،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ عظمی کراچی میں طویل عرصے بعد آؤٹ ڈور اشتہارات کی واپسی اور نئے بلدیاتی ایکٹ میں اس کی شمولیت کے بعد بلدیہ عظمی کراچی نے برجز، شاہراہوں اور انڈربائ پاسز کو اشتہارات میں ڈھانپنے کی حکمت عملی تیار کر لی، ڈائریکٹر طارق صدیقی کی سربراہی میں یہ کام سر انجام دیا جانا شروع ہوگیا ہے، طارق صدیقی نے اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے پہلے کراچی کے ساتوں اضلاع کی شاہراہوں، برجز اور انڈر بائ پاسز سے اشتہارات کا صفایا کروانے کی حکمت عملی اپنائی تاکہ ضلعی بلدیات کو باآور کروایا جاسکے کہ وہ اب ان جگہوں پر اشتہارات لگانے کی مجاز نہیں ہیں جس پر ضلعی بلدیات کی جانب سے معمولی ردعمل آنے کے بعد طارق صدیقی دھڑلے سے اشتہارات آویزاں کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ذرائع کے مطابق بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد اب بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے آؤٹ ڈور اشتہارات کھل کر لگائے جائیں گے جس میں قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھنے سے بھی گریز کیا جائے گا ضلعی بلدیات کے آؤٹ ڈور اشتہارات کے افسران کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹر طارق صدیقی نے اعتماد میں لئے بغیر اور قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اشتہاری مواد کو ہٹایا ہے جو درست طریقہ کار نہیں ہے جس پر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کمپنیاں قانونی تقاضوں کے مطابق عدلیہ سے رجوع کرنے کو تیار ہیں اہم شاہراہوں، پلوں اور انڈربائ پاسز پر اشتہارات آویزاں کرنے کی پاورز بلدیہ عظمی کراچی کو منتقل کئے جانے کے بعد ضلعی بلدیات کو مفلوج کر دیا گیا ہے بہتر ہے کہ محکمہ آؤٹ ڈور اشتہارات کا مکمل محکمہ بلدیہ عظمی کراچی کے سپرد کر دیا جائے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ طارق صدیقی جیسے افسران کی موجودگی میں محکمہ اشتہارات کا درست سمت میں برقرار رہنا مشکل ہوگا، طارق صدیقی محکمے قانونی تقاضوں کے بجائے اپنی مرضی سے چلانے کے عادی ہیں جس کا نقصان موجودہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو پہنچنے کا اندیشہ ہے بہتر ہوگا کہ ان کی جگہ ایسے افسر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے جو اسے احسن طریقے سے نبھانے کے ساتھ بلدیہ عظمی کراچی کے ریونیو انجن کو بھی مضبوط کر سکے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں