چٹا گانگ ٹیسٹ:پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر آوٹ، بنگلہ دیش کو 44 رنزکی برتری

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر آوٹ

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 286 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

چٹا گانگ ٹیسٹ میںقومی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے پاکستان پر 44 رنزکی برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کے تیج الاسلام کی تباہ کن بالنگ کے سامنے پاکستانی بیٹس مین ٹک نہ سکے۔ تیج الاسلام نے7 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کےعبادت حسین نے 2 اورمہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلا اوور ہی پاکستانی ٹیم کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ میچ کا آغاز ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 145 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ پانچویں گیند پر تیج الاسلام نے عبداللہ شفیق کو52 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

اظہر علی اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم اور فواد عالم سے بڑی امیدیں تھیں لیکن بابر اعظم 10 اور فواد عالم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی سنچری مکمل کی۔ اور133 رنز پر تیج الاسلام کی گیند پر شکار ہوئے۔

فہیم اشرف نے مجموعی اسکور میں 38 اور شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز کا حصہ ڈالا۔ حسن علی 12، نعمان علی 8، محمد رضوان اور ساجد خان 5،5 رنز بنا سکے۔

خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز اسکور کیے تھے، بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس نے سنچری اسکور کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet