چٹاگانگ ٹیسٹ: حسن علی کی تباہ کن باولنگ، بنگال ٹائیگرز 330 رنز پر آؤٹ

چٹاگانگ ٹیسٹ: حسن علی کی تباہ کن باولنگ، بنگال ٹائیگرز 330 رنز پر آؤٹ

 پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم 330 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔

اگلے آنے والے بیٹر یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بنگلا دیش نے 8 وکٹون کے نقصان پر 306 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔
کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے تھے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet