مینجمنٹ نے رابطہ کیا تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا: محمد عامر

محمد عامر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق اپنا موقف واضح کر دیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ جب تک مجھ سے رابطہ نہیں کرے میں ٹیم میں واپس نہیں آؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین اور انتظامیہ کا میرے ساتھ رابطہ تھا لیکن نئے چیئرمین نے اب تک مجھ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

محمد عامر نے واضح کیا کہ جب تک موجودہ انتظامیہ مجھ سے رابطہ نہیں کرتی میں ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں عزت کے ساتھ ٹیم میں واپسی چاہتا ہوں لہٰذا اگر مینجمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپسی لینے کا سوچوں گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet