چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوران گراونڈ کے باہر آگ لگ گئی

چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوران گراونڈ کے باہر آگ لگ گئی

پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کا عمل جاری ہے اور آتشزدگی میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آتشزدگی کے نتیجے میں دھواں اسٹیڈیم تک آنے سے کھیل متاثر نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کھیل کو جاری رکھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet