ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر بدستور پہلے نمبر پر محمد رضوان کی بھی ترقی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر بدستور پہلے نمبر پر محمد رضوان کی بھی ترقی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کے ریٹنگ پوائنٹس 839 سے کم ہو کر809 ہو گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 805 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔
پاکستان کے محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا رینکنگ میں 35 واں نمبر ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، ایڈم زمپا اور عادل راشد موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ شاداب خان بھی دو درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet