قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈرمحمد حفیظ ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی جس میں محمد حفیظ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
رپوٹ کے مطابق محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔
سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔