پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز میں پاکستان کو جیت کے لیے آخر تک جانا پڑا اور آخر میں 3 صفر کا نتیجہ بالکل بھی برا نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بنگلہ دیش سیریز میں ٹی ٹوئنٹی کی روایتی پیچز نہیں تھیں اس کے باوجود کھیل دلچسپ رہا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے شکست دی ہے۔ رمیز راجہ قومی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 5 وکٹوں سے، دوسرا 8 اور تیسرا بھی 5 وکٹوں سے جیتا تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا۔