بابر اعظم نے اپنی شادی کے متعلق اہم انکشاف کر دیا

بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوالات کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے بابراعظم کی نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان باری باری اپنے متعلق سب سے زیادہ گوگل کئے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

بابراعظم کہاں رہتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سب کو معلوم ہے میں لاہور میں رہتا ہوں جس کی وجہ شہرت کھانے ہیں۔وہاں کے پائے بہت مشہور ہیں۔

ان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ وہ کس کمپنی کا بیٹ استعمال کرتے ہیں؟ بابراعظم نے بتایا کہ وہ گیرے نکولس کمپنی کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کتنے وزن والا بیٹ استعمال کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ میں جہاں کھیل رہا ہوتا ہوں اس کو دیکھ کر کرتا ہوں۔ میرے پاس 7 بیٹ ہوتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ کم بیٹ رکھوں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے بابراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟ جس پر بابراعظم مسکراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ میری آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے پنجابی میں جواب دیا کہ ’اے تے مینو وی نہیں پتہ‘ ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تمام فوکس کرکٹ پر ہے۔

بابراعظم نے اپنے آئیڈل کرکٹر سے متعلق بتایا کہ جنوبی افریقا کے مایہ ناز کپتان و بیٹر اے بی ڈیولیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet