پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنواز دھانی آج بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے. پی سی بی نے ٹوئٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی پلیئر نمبر 95 ہیں۔پی سی بی نے شاہ نواز دھانی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں وہ انتہائی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا…
شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ انہیں اسی دن کا انتظار تھا، اور آج میرا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی اپنی قوم اور ملک کے لیے کھیلنے کا انتظار کرتا ہے کہ وہ میچ میں کھیلے اور اور اپنی ٹیم کو جتوائے۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
دھانی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی فیملی اور ان کے سندھی بھائی ان کے ڈیبیو میں ان کے ساتھ ہوتے لیکن وہ ڈھاکہ میں ہیں اس لیے یہ نہیں ہو سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لاڑکانہ کے پہلے انٹرنیشنل کھلاڑی بننے جا رہے ہیں جس پر انہیں اور لاڑکانہ کے لوگوں کو فخر ہے۔
دھانی نے بتایا کہ کہ ان کے فیورٹ کھلاڑی اور رول ماڈل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بانڈ ہیں ، شاہنواز دھانی نے ویڈیو میں اپنی والدہ سے بات کی، جس میں انہوں نے میچ کے لیے بہت دعائیں دیں۔
پاکستانی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔