سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئےایک ٹوئٹ کی جس میں ان کا کہنا تھاکہ ان کے بھاگنے کے دن ختم ہوگئے۔
سابق کرکٹر نے مداحوں کو اپنی گھٹنوں کی سرجری کے حوالے سے بھی اطلاع دی اور لکھاکہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جارہے ہیں۔
My running days are over as am leaving for total knee replacement in Australia Melbourne very soon ??. pic.twitter.com/1sO6dHESPJ
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 21, 2021
دوسری جانب شعیب اختر کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔