بلدیہ عظمیٰ کراچی، کا ریونیو ایک بار پھر ہاتھ سے نکلنے لگا

بلدیہ عظمیٰ کراچی، کا ریونیو ایک بار پھر ہاتھ سے نکلنے لگا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ عظمی کراچی نے آؤٹ ڈور اشتہارات کا محکمہ آتے ہی من پسند فیصلے کرنا شروع کر دئیے، ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی نے لوکل گورئمنٹ سندھ کی جانب سے اشتہارات کو آویزاں کرنے کے اختیارات ضلعی بلدیات کے ساتھ بلدیہ عظمی کراچی کو اپنی حدود میں اشتہارات ہٹانے اور آویزاں کرنے کی اجازت دی جس کے بعد بلدیہ عظمی کراچی نے ڈائریکٹر طارق صدیقی کی سربراہی میں آؤٹ ڈور اشتہارات ہٹانے کے ساتھ اشتہارات لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی پیڈسٹرین برجز پر اشتہارات آویزاں کرنے کا کام ٹھیکے پر دے رہی ہے جس کے بعد آمدنی کا یہ بڑا ذریعہ سمٹ کر رہ جائے گا اور اس حوالے سے مقرر کردہ اسٹاف کے گھر بیٹھنے کے خدشات ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تین سال کیلئے پیڈسٹرین برجز پر اشتہارات آویزاں کرنے کا ٹھیکہ دینے کی بات چل رہی ہے جو کہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے قانونی طور پر سالانہ ٹھیکے یا نیلامی کا عمل ہوسکتا ہے جیسے چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکے ہر سال دئیے جاتے ہیں جب مقرر کردہ وقت گزر جاتا ہے تو دوبارہ نئے سرے سے نیلامی کا عمل سر انجام دیا جاتا ہے ایسے میں تین سال کا ٹھیکہ الاٹ کرنے کا عمل بلدیہ عظمی کراچی کے ریونیو کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کیونکہ ہرسال مختلف فیسز کے ریٹ ریوائز کئے جاتے ہیں تین سال کاٹھیکہ دینے کا مقصد تین سال تک ریونیو کو منجمند کرنے کے مساوی ہے جو مالی بحران کا شکار بلدیہ عظمی کراچی کیلئے کسی طور بھی مناسب نہیں ہے طارق صدیقی لینڈ کے محکمے سے تعلق رکھتے ہیں انہیں اشتہارات کے محکمے سے منسلک کرنے کے بعد ایسے کام کئے جارہے ہیں جو نہ صرف بلدیہ عظمی کراچی کے ریونیو کیلئے درست نہیں بلکہ ملازمین کیلئے بھی خطرہ ہے کیونکہ ٹھیکے الاٹ ہونے کے بعد محکمے کے ملازمین تقریبا گھر بیٹھ جائیں گے یہ کام بالکل اس طرح ہے کہ بلدیہ وسطی نے ٹیکس وصولی کیلئے پورٹل بنایا تھا جس میں ملازمین کا عمل دخل نہ ہونے کی وجہ سے پورٹل کے ذریعے وہ لوگ بھی ٹریڈ لائسنس ودیگر لائسنسز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے جن کی کاروباری زمینیں قانونی نہیں تھیں اور تصدیق کیلئے مین پاور کو استعمال میں نہیں لایا گیا ایسا ہی طرز عمل اشتہارات کے حوالے سے اختیار کیا گیا تو غیر قانونی اشتہارات کی بھرمار ہونے کا شدید خدشہ ہے جس کی روک تھام کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو خصوصی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے دور میں ایسا کیا گیا تو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے اندیشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں