حسن علی کو باہر کیوں باہر باہر کیوں بیٹھنا پڑا، وجہ سامنے آگئی

حسن علی کو باہر کیوں باہر باہر کیوں بیٹھنا پڑا، وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی ایک بار پھر مشکل میں آ گئے، ایک طرف ڈانٹ پڑی تو دوسری طرف ٹیم سے باہر بھی کر دیا گیا۔حسن علی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نور الحسن کو آوٹ کیا اور پھر انہیں گراونڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔

کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی بھی حرکت میں آ گیا اور اس نے غلط رویہ اختیار کرنے پر حسن علی کی سرزنش کی اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی سی سی سے ڈانٹ کیا پڑی کہ پہلے ٹی 20 میچ کے مین آف دی پلیئر حسن علی کو آج باہر بھی بیٹھنا پڑ گیا، دوسرے ٹی 20 میچ میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔

حسن علی نے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا تھا جس کے بعد سے انہیں شائقین کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حسن علی نے خود بھی گزشتہ دنوں اعتراف کیا کہ وہ ویسی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے جو انہیں دکھانی چاہیئے تھی۔

ادھر پہلے میچ میں سلو اوور ریٹ پر بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet