سردی عروج پرآئی نہیں اورگیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی، شیری رحمان کی تنقید

 شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں گیس لوڈشیڈنگ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ سردی عروج پرآئی نہیں اورگیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی، گیس کی قیمت میں 350 فیصد اضافے کے بعد بھی ملک کوبدترین گیس بحران کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ کا کہنا ہےکہ بےانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے گیس بحران ہے، سندھ کے لوگ عذاب میں مبتلا ہیں، کراچی میں گیس نہیں آرہی، بچوں کو صبح ناشتہ نہیں مل رہا۔

خیال رہے کہ سردی کی انٹری ہوتے ہی شہریوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے اور مختلف شہروں میں گیس غیر اعلانیہ طور پر بند یا کم ہونے لگی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet