دانش کنیریا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دانش کنیریا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ نے کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کرکٹر دنیش کنیریا نے ڈومسیٹک اور لیگزکھیلنےکی اجازت نہ دینےکےخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں کرکٹر نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت بھی مانگی ہے۔

پی سی بی کے وکیل کا کہنا ہےکہ دنیش کنیریا پر اسپاٹ فکسنگ کاالزام ہے اور برطانوی کورٹ نے بھی ان کی اپیل مستردکی۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ نہیں کی صرف میٹنگ کرائی تھی اور الزام قبول کرچکے ہیں، فکسنگ کرنے والوں کوکھیلنے کی اجازت مل گئی لیکن درخواست گزار کو نہیں مل رہی۔

بعد ازاں عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet