پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے ،کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں ۔
بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبی نیشنز آزمائیں گے۔
واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان اعلان کر دیا ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔