ایشز سیریز سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین کی قیادت سے دستبردار

ایشز سیریز

آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل ٹیسٹ ٹیم قیادت سے دستبردار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین کو اسکینڈل کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ٹم پین کے خلاف نازیبا میسجز کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں. ٹم پین پر 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے دو روز قبل ہی انگلینڈ کے خلاف 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں ٹم پین کو کپتان اور پیٹ کمنز کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔==

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet