سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والے افسران کو نوازنے کا سلسلہ نہ رک سکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والے افسران کو نوازنے کا سلسلہ نہ رک سکا افسران کو نوازنے کے لیے اعلی سیاسی شخصیات اور سسٹم کے نام کا سہارا لیا جارہا ہے ایس بی سی اے کی انتظامیہ نے گزشتہ روز آصف رضوی او پہلےایس بی سی اے ضلع شرقی اور اب انتہائی منافع بخش عہدے ایس بی سی اے ساوتھ کاڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ ایس بی سی اے کے قریبی ذرائع کے مطابق آصف رضوی نے گلشن اقبال بلاک 13/A کے پلاٹ نمبر B/27 پر گرونڈ +,13 منزلہ نور ٹریڈ سینٹر کا کمپلیشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا تھا اس کے باوجود کے عمارت میں نہ تو ہنگامی اخراج کا راستہ دیا گیا اور نہ ہی آگ بجھانے و فائر فائٹنگ کے مناسب انتظامات تھے عمارت میں تعمیراتی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی کی گئی تھی۔ 21 مارچ 2019 کو نور ٹریڈ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا آتشزدگی کے سبب عمارت میں دھواں بھر گیا جس عمارت میں واقع دفاتر کے ملازم چھت پر جانے اور جان بچانے کی کوشش کرنے لگے لیکن ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے کے سبب لوگوں نے عمارت کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جانحق اور زخمی ہوئے بعد واقعہ کے اگلے روز 22 مارچ کوعزیز بھٹی پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نمبر 177/2019 درج کی جس میں بلڈرز کے دیگر اداروں کے ساتھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو قصور وار ٹہرایا تھا ذرائع کے مطابق ادارے کمپلیشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء پر آصف رضوی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ذرائع کے مطابق تحقیقات کا نتیجہ حسب توقع وہی نکلا تحقیقاتی ٹیم کے اراکین نے اپنے ہی افسران سے مبینہ چمک کے عوض کلیئر کردیا اور اب صورتحال یہ ہے ایک ٹاون کی جگہ آصف رضوی کو پورے ضلع جنوبی کا ڈائریکٹر بنا کر انسانی زندگی کو داو پر لگا دیا گیا

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں