پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان کو ایک نوعمر لڑکے نے خاکہ بناکر خراجِ تحسین پیش کیا جس نے رضوان کو بے حد متاثر کیا۔محمد رضوان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لڑکے کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور اس کے فن پر خوب داد بھی دی۔
قومی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرحان علی مچلوی یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ کی اس محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔
Farhan Ali Macholvi, this is incredible. Thank you so much for your love & support. You are the pride of our Gilgit-Baltistan.
I strongly believe that our real assets are children. They will build a strong Pakistan. May you keep doing what you love. #inspirations #RiseAndRise❤ pic.twitter.com/yCkTEKph0A
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 16, 2021
محمد رضوان نے مزید لکھا کہ میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔
محمد رضوان کا یہ خاکہ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہے جس پر صارفین نوعمر لڑکے کی اس کاوش اور کرکٹر سے محبت کو سراہ رہے ہیں جب کہ اسے اپنے اس فن کو جاری رکھنے کی بھی تلقین کر رہے ہیں۔