قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک نے ڈھاکہ کے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے۔ اسکواڈ آج ڈھاکہ میں مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا، ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:45 بجے شروع ہوگا۔
قومی اسکواڈ آج بھی تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کرے گا۔