ملير کے منتخب نمائندوں کی تسلیاں جھوٹی نکلیں

کراچی: ملير کے منتخب نمائندوں کی تسلیاں جھوٹی نکلیں, عوامی خدشات و احتجاج کے باوجود سندھ حکومت بضد, ایکسپریس وے کا پرانے روٹ پر کام شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے اعلانیہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر باقاعدہ شروع کرنے کے لئے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے گذشتہ روز نوٹفکیشن جاری کر دیا. منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ سال پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رکھا تھا. جاری کردہ نقشے میں قیوم آباد سے کاٹھوڑ تک 39 کلو میٹر طویل یہ سڑک ملیر ندی کے دائیں کنارے پر دکھایا گیا. ملیر ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کی خبریں چھپتے ہی ملیر کی عوام نے منصوبے کے روٹ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا . انکا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ملیر کی 24 قدیمی گوٹھ, زرعی زمینیں, باغات اور پانی کے کنویں متاثر ہونگے. عوامی احتجاج کے بعد رواں سال جنوری میں ملیر کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منصوبے کا روٹ ملیر ندی کے دائیں سے بائیں طرف تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا. کچھ ماہ قبل میمن گوٹھ کے قریب منصوبے کا کام پرانے روٹ پر شروع کیا گیا جس پر ملیر کے مکین اور مبینہ طور پر متاثر ہونے والے قدیمی گوٹھوں کی رہائشی افراد نے ایک بار پہر احتجاج کرتے ہوئے کام بند کراوایا تھا. متاثرین سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون سلمان عبداللہ مراد اور رکن صوبائی اسیمبلی یوسف بلوچ نے منصوبے کا روٹ تبدیل کروانے کا کا وعدہ کیا تھا, رکن قومی اسیمبلی جام عبدالکریم جوکھیو نے بھی متاثرین کو منصوبے کا روٹ تبدیل کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی. تاہم منتخب نمائندوں کے وعدے اور تسلیاں جھوٹی نکلیں اور گذشتہ روز ملیر ایکسپریس وے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی کیطرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے ندی کے دائیں طرف سے سے بنائی جائیگی.
,

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں