عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ مہنگائی روکنےکے لیے عمران خان اقدامات کریں یا گھر جائیں

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں ہے، گھٹتی آمدنی اور بڑھتی مہنگائی کے بحران کو روکنےکے لیے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھرجائیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں ‘میں کیا کروں’ کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں، آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے
ان کا کہنا تھا کہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے نا منصوبہ، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوفناک قیمت ادا کر رہی ہے، جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet