محکمہ بلدیات سندھ،بیورو کریسی نے پسند و نا پسند کی بنیاد پر اہم کماو پوت افسران کے نام لسٹ سے غائب کر دیئے

بیورو کریسی نے پسند و نا پسند کی بنیاد پر اہم کماو پوت افسران نے نام لسٹ میں شامل ہی نہیں

کراچی: محکمہ بلدیات سندھ نے مختلف محکموں میں اوپی ایس پر تعینات 177 افسران کی فہرست مرتب کرلی ہے جس میں سے کچھ کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں افسران تاحال او پی ایس پر تعینات ہیں جو کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے فہرست میں شامل افسران کو فوری عہدوں سے یٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ بلدیات کے قریبی ذرائع کے مطابق فہرست تیار کرنی والی بیورو کریسی نے پسند و نا پسند کی بنیاد پر اہم کماو پوت افسران نے نام لسٹ میں شامل ہی نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق او پی ایس افسران کی فہرست تیار کرنے والوں نے سندھ کابینہ کے کپتان وزیر سید مراد علی شاہ کے قریبی عزیز سید اظہر علی شاہ کا نام تو شامل کردیا تاہم ا او پی ایس پر تعینات کے ایم سی محکمہ چارجڈ پارکنگ کی ڈائریکٹر سمیرا حسن۔ سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ۔ امتیاز ابڑو۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ضلع وسطی سمیت متعدد افسران کے نام شامل کرنے سے گریز کیا جارہا ہے مزکورہ او پی ایس افسران پر مسلسل مالی بدعنوانیوں کے الزامات لگائے جارہے ییں اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی او پی ایس پر تعینات افسران کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں