سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان کی پہلی ٹوئٹ

سیمی فائنل میں شکست کے بعد  محمد رضوان کی پہلی ٹوئٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلی ٹوئٹ کر دی۔

محمد رضوان نے ٹوئٹ میں پوری پاکستانی ٹیم کی تصویر شئیر کرتے ہو شائقین کو امید دیتے ہوئے کہا کہ ” دیا جلائے رکھنا ہے”۔

یاد رہے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

میچ کی خاص بات یہ تھی کہ محمد رضوان نے 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet