قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں چار وکٹیں لے کر اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔شاداب خان نے چار اوورز میں چھبیس رنز بھی دیے۔
ان چار وکٹوں کے بعد شاداب خان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی بولر عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2007 میں 15 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
علاوہ ازیں 2009 میں سری لنکن بولر میتھیوس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2009 میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں جبکہ روی رمپال نے 2012 میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی تھیں
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔