پاکستانی بالرز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھ میچز میں 13 نو بالز

حسن علی اور شاہین آفریدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہاں پاکستانی بالرز نے بہترین پرفارمنس دیں وہیں نو بال کرانا بھی نہ بھولے،پاکستان کے بالرز نے چھ میچز میں 13 نو بال کیے۔تاہم کسی فری ہٹ میں چھکا یا چوکا نہیں لگانے دیا، پورے ٹونامنٹ میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے چھ چھ نو بال کرائیں۔

گزشتہ روز سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے 3 بالرز نے 3 نو بالز کیں، جن میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ شامل ہیں۔گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل ہارنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر آخری اوور میں کیچ پکڑا جاتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کو شکست کے بعد کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر اچھی ٹیم کو چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet