اپنا سر بلند رکھیں اورمضبوطی سے واپس آئیں گے، بابر اعظم

پاکستانی ٹیم

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ہمت نہ ہارتے ہوئے کہا کہ ہم اب اور مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

بابر اعظم نے میچ کے بعد ٹوئیٹ میں تمام کھلاڑیوں کی گروپ فوٹو شئیر کی، اور لکھا کہ اپنا سر بلند رکھیں، آپ متاثر کن تھے اور آپ نے چیمئینز کی طرح ایک بہترین کھیل پیش کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ ہم یقینی طور پر اس تجربے سے سیکھیں گے اور مضبوطی سے واپس آئیں گے۔ پاکستانی کپتان نے ساتھ ہی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم سے شکست کھا گئی ہے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet