قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کے کامیاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
کپتان بابراعظم کے والد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم آج بھی کامیاب ہوگی، پوری ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ہماری ٹیم ایونٹ میں اچھا پرفارم کررہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 17 میچز میں ناقابل شکست ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
گرین شرٹس کو 2016ء سے اب تک اس میدان پر کسی ٹی 20 میں شکست نہیں ہوئی تاہم آئی سی سی ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلوں میں پاکستان کا کینگروز کے خلاف ریکارڈ کوئی حوصلہ افزا نہیں۔
دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد رضوان کو فٹ قرار دیدیا ہے