ورلڈکپ سیمی فائنل، شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

ورلڈکپ سیمی فائنل، شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو آج پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آل دی بیسٹ پاکستان!

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے لیے آج کا میچ فائنل جیسا کھیل ہے۔ ہم نے سال 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل یقین سیمی فائنل کھیلا تھا۔

شاہد خان آفریدی نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اور ان کے کھلاڑی آج پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج بڑا دن ہے۔ اپنی رفتار اور بھرپور توانائی کے ساتھ انشا اللہ آپ ہی فتح حاصل کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ 100 فیصد کارکردگی دکھا کر مثبت سوچ کے ساتھ جارحانہ کھیلیں۔ کامیابی دینے والی اللہ کی ذات ہے۔ شاباش اور گڈ لک۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet