سابق بھارتی کرکٹرسنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بابراعظم خود کوفٹ رکھیں تو عظیم کرکٹرز میں شامل ہوسکتے ہیں۔
سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کھیل کی صورتحال کوسمجھنے کی صلاحیت شاندارہے۔بابراعظم فیلڈنگ اوربولنگ میں جوتبدیلیاں کرتے ہیں وہ ناقابل یقین حد تک درست ہوتی ہیں۔
سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کوٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرنا ہوگا جواب تک ٹورنامنٹ کی بہترین آل راؤنڈ ٹیم ہے۔پاکستان نے زبردست کرکٹ کھیلی ہے اورتمام گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سنیل گواسکرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایسی ٹیم رہی ہے جس میں کچھ انتہائی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہوتے ہیں۔اس مرتبہ بابراعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم ایسی ٹیم ہے جوپرسکون ہے اورکھیل کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہے۔
سنیل گواسکرنے کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگربابراعظم خود کوفٹ اورپرعزم رکھتے ہیں تووہ عظیم کرکٹرزکی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔بابراعظم پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے متعلق سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس بولرزکی ورائٹی ہے جوکسی بھی کپتان کے لئے بڑا پلس پوائنٹ ہوتا ہے۔ پاکستان کوسیمی فائنل میں جلد وکٹیں لینا ضروری ہے۔اگرفنچ اوروارنرکی جوڑی چل گئی توآسٹریلیا کوروکنا مشکل ہوجائے گا۔