تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ میں پہنچنے اور فائنل جیتنے کے لیے خاصے پرجوش نظر آتے ہیں ۔
علی ترین نے اپنی ٹوئٹ میں گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شکست پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انگلینڈ کی شکست پر مایوس ہیں لیکن پاکستان کے لیے خوش ہیں کیوں کہ نیوزی لینڈ کو تو (فائنل میں ) ہرا لیں گے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے اور بڑے میچ سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو بخار اور نزلے کی شکایات کی اطلاعات ہیں۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت ایسی نہیں ہے کہ یہ آج کے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔