ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم ٹاکرا، شنیرا اکرم بھی میدان میں آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم ٹاکرا، شنیرا اکرم بھی میدان میں آگئی

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سپورٹ کریں گی ۔

شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کو پسند کروں گی۔کرکٹ کے جنونی ملک کو جیتتا ہوئے دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی دیکھ کر خواب پورا ہوگا۔اگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت جاتا ہے تب بھی بہت خوشی ہوگی

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جوبھی نتیجہ نکلے،امید ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کامیچ زوردارہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet