ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جوز بٹلر ، جونی بیئر اسٹو ، ڈیوڈ ملان اور کپتان اوئن مورگن انگلینڈ ٹیم کے مرکزی کردار ہیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ، مچل ، کونووے اور نیشم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
انگلش ٹیم کے جیسن روئے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جیمز ونس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز نے 2 بار میدان مارا۔