انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سن پاکستان پہنچ گئے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سن پاکستان پہنچ گئے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سن لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ کچھ دیر بعد چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں گے۔چیف ایگزیکٹو ای سی بی ٹام ہیری سن رات گئے دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے، رپورٹ کے مطابق ٹام ہیری دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد دونوں…

یاد رہے انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، مگر اب ملاقات میں ای سی بی چیف ایگزیکٹو انگلینڈ کے آئندہ سال دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹام ہیری سن رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران انگلینڈ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے بارے میں یقین دہانی کرائیں گے، چیف ایگزیکیٹو ای سی بی لاہور کے دورے کے بعد آئی سی سی میٹینگ میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔

ٹام ہیری سن کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔یاد رہے دو ماہ قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے معذرت کرلی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچز13 اور14 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جانے تھے. چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انگلینڈ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet