وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے فوری موثر اقدامات کو بروئے کار لائے.،عاند شیخ جنرل.سیکریٹری دی میسج فاونڈیشن

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ہوشربا مہنگائی عوام پر ظلم کے مترداف ہے.

وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے فوری موثر اقدامات کو بروئے کار لائے.،عاند شیخ جنرل.سیکریٹری دی میسج فاونڈیش


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ کچھ دنوں سے مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باعث مختلف عوامی سماجی و سیاسی حلقوں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے، پیٹرول کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار دی میسج فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری عابد شیخ نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا.انکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیٹرول میں ایک بار پھر ہونے والے آتھ روپے کے اضافے پر شہریوں کا صبر جوب دے گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے دی میسج فاونڈیشن اس کی شدید مذمت کرتی ہےچینی اور پیٹرول کی برابر قیمت غریبوں پر ظلم کے مترداف ہے،ہماری وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں . واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دودھ دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا جو کہ عوام پر سراسر ظلم ہے . پہلے ہی مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حالیہ مہنگائی کو آخری حد قراردے دیا ہے،کیونکہ موجودہ مہنگائی سے متوسط اور کم آمدن والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں