نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ کیوی ٹیم کی اس فتح کے بعد بھارت عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ایک تیر سے دو شکار کر لیے، افغانستان کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کر فائنل فور میں جگہ بنا لی۔
پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8وکٹوں سےشکست دی، کیویز نے125 رنز کا ہدف باآسانی19ویں اوور میں پورا کر لیا۔
کپتان کین ویلمسن نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیون کانوئے 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ مارٹن گپٹل نے 28 اور مچل نے 17 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے راشدخان اور مجیب الرحمان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل افغانستان نے پہلےکھیل کر 8وکٹوں پر 124رنز بنائے۔ نجیب اللہ زادران کی73رنز کی اننگز بھی کام نئے آئی۔ بولٹ نے3اورساؤتھی نے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔