بلدیہ شرقی کا محکمہ تعلیم نہ صرف کراچی بلکہ سندھ میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، شعیب احمد ملک

بلدیہ شرقی کے اساتذہ کے لئے اعزاز

بلدیہ شرقی کے چھ اساتذہ سندھ کے بہترین اساتذہ قرار

پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اساتذہ کو ایوارڈ دئیے گئے

تقریب کا انعقاد پی اے ایف میوزیم کراچی میں کیا گیا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کی اساتذہ کو مبارکباد

بلدیہ شرقی کا محکمہ تعلیم نہ صرف کراچی بلکہ سندھ میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، شعیب احمد ملک

فخر ہے کہ محکمہ تعلیم میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جن کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے، شعیب ملک

بہترین اساتذہ کی وجہ سےبلدیہ شرقی کے اسکول نجی اسکولوں کا مقابلہ کررہے ہیں، غلام سرور راہپوٹو

کراچی( پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی اور بلدیہ شرقی کے سندھ میں چھ بہترین اساتذہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات پر بے انتہا خوشی ہے کہ بلدیہ شرقی کے محکمہ تعلیم میں ایسے اساتذہ موجود ہیں جو قوم کے معمار تیار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،اساتذہ نہ صرف کراچی بلکہ سندھ میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں اور ان کی خدمات کو ہر سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے جو کہ قابل فخر بات ہے، میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو نے کہا کہ بہترین اساتذہ کی موجودگی کی وجہ سے بلدیہ شرقی کے اسکول، نجی اسکولوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں کو مزید بہتری کی جانب گامزن کیا جائے.
پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کو پی اے ایف میوزیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں بہترین ٹیچرز ایوارڈ دئیے گئے جس میں بلدیہ شرقی وہ واحد ضلعی بلدیہ تھی جس میں چھ اساتذہ کو بہترین ٹیچرز کے ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ روبینہ عرفان، مہ جبیں اعجاز، فوزیہ مشہود، حمیرا افتخار، سیما احمد اور عظمی یسین کو دئیے گئے یاد رہے کہ بلدیہ شرقی کے تین اسکولوں کو بھی بہترین اسکول قرار دیا جاچکا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں