ٹی 20 ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ

نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے انتہائی اہم میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ 2 سے پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور اس گروپ سے سیمی فائنل میں جانے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہوگا۔

آج کے میچ میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جو بھارت کے خلاف ان فٹ ہونے کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

واضح رہے کہ گروپ 2 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

افغانستان: محمد نبی (کپتان) حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد (وکٹ کیپر)، رحمٰن اللہ،مجیب الرحمٰن، نجیب اللہ زدران، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان، نوین الحق، حامد حسن۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن(کپتان)، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ، اش سودھی، ایڈم ملنے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet