آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ابو ظبی میں کھیلے جارہے 38 ویں میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیتا اور ویسٹ انڈین کپتان کیران پولارڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ 1 کی دو ٹیموں کے مقابلے ہوں گے، پہلا آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا جب کہ دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
تاہم گروپ 1 میں ویسٹ انڈیز ، بنگلادیش اور سری لنکا کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔