میری کسی بھی بیٹی کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس نہیں، شاہد آفریدی

میری کسی بھی بیٹی کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس نہیں، شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تردید کی ہے. انہوں نے اپنے پوسٹ بتایا ہے کہ میری بیٹوں کے نام سے بنے اکاونٹ کو نظر انداز کر دیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری کسی بھی بیٹی کے سوشل میڈٰیا پر اکاؤنٹس نہیں، برائے مہربانی ایسے کسی بھی اکاؤنٹس اور خبر کو نظرانداز کردیں جو میری بیٹیوں سے منسوب ہوں۔

سابق سٹار آلراؤنڈر نے اس کے ساتھ ان کی بیٹی کے نام سے بنائے گئے فیک اکاونٹ کی تصویر بھی شئیر کی، یہ اکاؤنٹ انشا آفریدی کے نام سے بنایا گیا ہے اور اس پر پانچ ہزار سے زائد فالورز موجود ہیں۔

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور انشا آفریدی کا نمبر بہنوں میں دوسرا ہے۔ ان کی باقی چار بیٹیوں کے نام اقصا، اروا، عجوہ اور اسمارہ ہے۔
اقصا شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet