بابر اعظم کے والد زخمی خاتون کرکٹر کے علاج کے لیے سامنے آگئے

بابر اعظم کے والد زخمی خاتون کرکٹر کے علاج کے لیے سامنے آگئے

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کی اپیل کر دی۔سوشل میڈیا پر بابراعظم کے والد نے سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر کو لکھا ہے کہ وہ بغیر کسی تمہید کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست…

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابر کی بھارت کے میچ کی فیس سے بل ادا کر دیا جائے کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ھو وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بےبس ہونا لکھا جائے گا۔

بابر اعظم کے والد نے ایک شعر بھی لکھا کہ دردے دل کے لیے پیدا کیا گیا انساں کو وگرنا عبادت کے لیے کچھ کم نہ تھے کُرو بیاں۔

انہوں نے آخر میں صارفین سے گزارش کی کہ میری اس پوسٹ پر کوئی فضول کمیٹس نہ کرے۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں کراچی میں قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجدپی سی بی کی اکیڈمی میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے کے بعد بسمہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے علاج پر 54 ہزار روپے بل بنا جسے بورڈ نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر کھلاڑی رونے لگیں اور کسی اور نے ان کا بل ادا کیا۔ جس کے بعد پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet