ہم دعائیں کر رہے ہیں کہ بھارت کوالیفائی کرے، شعیب اختر

ہم دعائیں کر رہے ہیں کہ بھارت کوالیفائی کرے، شعیب اختر

 شعیب اختر نے انسٹاگرام پر بھارت کی افغانستان کے خلاف جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ فائنل کھیلے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے یہ ہے کہ دل چھوٹا نہ کریں۔ مایوسی ہوئی ہے اور بہت سے چیزیں مایوس کن تھیں لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے۔

انہوں نے بھارتی ٹیم کو کہا ہے کہ ہم ابھی ٹورنامنٹ میں آپ سے دوبارہ ملنا چاہ رہا ہیں کیونکہ ہم نے آپ کو فائنل میں پھینٹی لگانی ہے۔ اسی لیے ہم دعائیں کر رہے ہیں کہ بھارت کوالیفائی کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے ٹورنامنٹ میں ابھی وسیع موقع ہے۔ بھارت کے آخرہ دو آسان میچز ابھی باقی ہیں ۔ بھارت کو چاہیے کہ ایک میچ میں دو ڈھائِی سو اسکور کرے۔ سو پر دوسری ٹیم کو آوٹ کر کے رن ریٹ اچھا کرے اور سیمی فائنل میں آ جائے۔
افغانستان اور بھارت سے متعلق میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کے خلاف زبردست پرفارمنس دکھائی۔ ان سے مزید ایسی پرفارمنس کی امید ہے۔

بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں پہلے میچ سے ایسی پرفارمنس دکھانی چاہیے تھی لیکن بھارت کی ٹیم پہلے میچ سے مری ہوئی تھی۔ پاکستان نے ان پر حملہ کر دیا اور پوری ٹیم بکھر کر رہ گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب کچھ نیوزی لینڈ پر منحصر ہے اگر نیوزی لینڈ ایک بھی میچ اور جیت جاتی ہے تو بھارت کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو جائے گا اگر نیوزی لینڈ ہارتی ہے تو بھارت کا چانس بن سکتا ہے

انہوں نے کہا ہے کہ بطور پاکستانی ہم تو چاہتے ہیں کہ بھارت آگے آئے اور ہمارے ساتھ کھیلے اور بھارتی ٹیم کو ایک اور “موقع “دیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet