ورلڈٹی ٹوئنٹی: بھارت نے افغانستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

 بھارت نے افغانستان کو 65 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 65 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ابو ظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے افغانستان کی پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، یہ رواں ورلڈکپ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

بھارت نے 2 جبکہ افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی۔

بھارت کے اسپنر روی ایشون کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 4 سال اور 4 مہینوں بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے افغانستان کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی ، پہلے روہت شرما اور کے ایل راہول کے درمیان 140 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور رشبھ نے افغان بولرز کی درگت بنائی۔

روہت شرما 47 گیندوں پر 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 35 اور رشبھ پنٹ 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بھارت نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ یہ رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو اپنے پہلے 2 میچز میں (پاکستان اور نیوزی لینڈ) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ افغانستان 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet