قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ باز بلے باز بابراعظم ایک بار پھر نمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہوگئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر پھر قبضہ جمایا۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان دوسرے، کینگروز قائد ایرون فنچ تیسرے جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ناقص کارکردگی کے باعث بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کی بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ویننڈو ڈی سلوا اپنے کیریئر میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن پر آئے، انہوں نے جنوبی افریقا کے تبریز شمسی سے یہ جگہ چھینی، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید جبکہ افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق شاہین آفریدی ٹی20 کی بولرز رینکنگ میں 13 واں نمبر جبکہ حارث رؤف 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈی رینکنگ میں بھی بابر اعظم نمبرون پوزیشن پر موجود ہے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، روہت شرما تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر چوتھے نمبر پر ہیں، بابر کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔
Babar Azam is the new No.1 batter on the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I rankings, while Wanindu Hasaranga has claimed top spot on the bowling rankings for the first time ?#T20WorldCup pic.twitter.com/zoCVVJIPze
— ICC (@ICC) November 3, 2021