آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوائس بیٹنگ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے ہیں اور دونوں ٹیموں کو دو دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔