ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ فائنل بھارت کے ساتھ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی

ثقلین مشتاق نے ورلڈکپ فائنل بھارت کے ساتھ کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی

قومی کر کٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہو۔قومی کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اگر پاکستان فائنل میں پہنچا تو اسکا مقابلہ بھارت سے ہو۔نتیجہ جو بھی ہوگا وہ اللہ کے…

پاک بھارت میچ کے بعد جس طرح کے مناظر دیکھنے میں آئے وہ بہت خوش آئند ہیں۔کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔

ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں بہترین آغآز کیا ہے کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ تمام پلیئرز ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں دو میچ جیت کر کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے اپنا فوکس برقرار رکھنا ہے۔ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ تمام نظریں اگلے میچ پر مرکوز ہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ محمد نبی، راشد خان اور مجیب افغانستان کے اہم کھلاڑی ہیں۔ یہ تینوں بہت اچھے بالر ہیں ہم نے ان کیخلاف پلاننگ سے کھیلیں گے۔

شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہےہر میچ اہمیت دینا ہوگی۔جب آپ کا مائنڈ سیٹ اچھا بن جائیگا تو پھر آپ ہر ٹیم کو اہمیت سے ہی کھیلیں گے۔انڈیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور جان لڑائی۔اسی مائنڈسیٹ کے ہم اگلے میچز بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم فخر زمان کے بیٹنگ آرڈر کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔فخر نے پریکٹس میچز اور ورلڈکپ سے پہلے بھی اسی نمبر پر بہت اچھا کھیلا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet