بابراعظم نے دوسری جیت پرسیلفی نمبر 2 سوشل میڈیا پر شیئر کردی

 بابراعظم نے دوسری جیت پرسیلفی نمبر 2 سوشل میڈیا پر شیئر کردی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری جیت پر کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کی وننگ سیلفی شیئر کردی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی ایک اور سیلفی شیئر کی ساتھ ساتھ ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔

— Babar Azam (@babarazam258) October 26, 2021 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمدللہ، دوسری جیت بھی ہماری ہوئی، ہماری ٹیم نے ایک بہترین ٹیم کے خلاف بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی جیت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے جبکہ نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔

 خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet