کرکٹ کے ٹی20 ورلڈکپ2021 میں ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ایک میچ پہلے ہی ہار چکی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سپر 12 میچ میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزکو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
اس سے پہلے دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں تین بار ایک دوسرے کا سامنا کرچکی ہیں۔ دو بار جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا جبکہ ایک مرتبہ ویسٹ انڈیز کو جیت حاصل ہوئی تھی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے سبھی کھلاڑی فارم میں ہیں۔ بلے بازی میں کپتان ٹمبا باؤما سمیت کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرم، راسی وان، ڈرڈوسین اور ریجاہینڈرکس ہیں۔
گیند بازی میں دنیا کے نمبر ون گیندباز تبریز شمس کے ساتھ ساتھ کیگیسو روابا اور انریک نارتجے بھی بہتر فارم میں ہیں۔ ربادا اور نارتجے کی اس سال آئی پی ایل سیزن بھی شاندار پرفارمنس رہی۔